ابنا: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے راہنمائوں نے شہدائے کوئٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی.انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میںمحبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کی اپیل کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بزدلانہ واقعات میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ایکشن لے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچا ئے.مقررین نے یورپی پارلیمنٹ،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی کوئٹی میں ہونے والے شیعہ افراد کے قتل عام کا نوٹس لے ، انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کویقینی بنائے.مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین واقعات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے.انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میںیک سازش کے تحت برادر اقوام کولڑانے کی کوشیش کی جارہی ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ابھی تک ایک بھی ملزم گرفتارہوکر انصاف کے کٹہڑے میں نہیں لایا گیا.انہوں نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلدازجلد ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے عوام خصوصا ہزارہ اور شیعہ عوام کی جاری قتل عام کو فوری روکے مقررین نے خبردار کیا کہ شیعہ نسل کشی کیخلاف اگلا احتجاج نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے کیاجائے گا اوریورپی یونین کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقات بھی کی جائے گی جسکے بارے میں شرکا کو بھی مطلع کیا جاچکا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ اس منظم شیعہ نسل کشی کیخلاف جلدازجلد ایکشن لے۔..........
/169